ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اول، حقوق بشر ادارے نے ایک بیان میں بحرین میں ہزاروں مزدوروں اور ملازمین کے کام سے نکالے جانے اور مختلف یونینوں کے حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے نے ایک رپورٹ میں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے بعض واقعات کی طرف اشارہ کیا اور آل خلیفہ کی حکومت کو اس سلسلے میں بارہ تجاویز پیش کیں لیکن اس حکومت کا بین الاقوامی تجاویز پر عمل کرنے کے سلسلے ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی یونین کے سربراہ مہدی ابودیب کو دو ہزار گیارہ میں گرفتار کیا گيا اور انہیں شدید ایذائيں دی گئیں۔ اس وقت وہ سیاسی الزامات میں پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110